سہ ماھی پروگرام

مدرسہ ڈاٹ-پی-کے اہلِ مدارس کے لیے سہولت کاری کا معتبر ادارہ ہے، جو علمی، فکری اور تدریسی ارتقاء میں ہمہ وقت کوشاں ہے۔ پانچ روزہ تربیتی ورکشاپس مکمل کرنے والے معلمین و معلمات کے لیے خصوصی سہ ماہی کورس کا اہتمام کیا جاتا ہے، جس میں پہلے مہینے میں تکنیکی مہارات ، دوسرے مہینے میں تدریسی مہارات، اور تیسرے مہینے میں معاشرے میں قیادت کی مہارات سکھائی جاتی ہیں۔

ہمارا وژن: مدارس کے اساتذہ اور طلباء کو جدید مہارتوں سے آراستہ کر کے انہیں معاشرے میں مثبت تبدیلی کا مؤثر ذریعہ بنانا۔

ہمارا ہدف: علماء کرام کی علمی بصیرت کو مضبوط کرنا، تدریسی اور قائدانہ صلاحیتوں کو جِلا دینا، اور جدید ذرائع ابلاغ کے استعمال میں انہیں خود کفیل بنانا، تاکہ وہ دین کی خدمت مزید مؤثر انداز میں کر سکیں۔

 

سہ ماہی کے اب تک کے کل فارغ التحصیل علماء و عالمات: 150