انٹرویوز

تعارف

ہمارا مقصد یہ ہے کہ علمی رسوخ کی ترویج کےلیے نمایاں علمی خدمات سر انجام دینے والی شخصیات کو اہلِ مدارس کے مابین متعارف کروایا جائے۔اس مقصد کے لیے ان شاءاللہ مختلف شخصیات کے انٹرویوز آپ کی خدمت میں پیش کیے جائیں گے۔ درج ذیل صلاحیتوں کے حامل علماء و عالمات کے انٹرویوز ریکارڈ کئے جاتے ہیں:
1- اس شخصیت نے باقاعدہ علومِ دینیہ کو حاصل کیا ہو۔
2- اس شخصیت کا کم از کم دس سالہ تدریسی تجربہ ہو یا کسی بھی علمی ادارے یا کام کے ساتھ کم از کم دس سال سے وابستہ ہو۔
3- اس شخصیت نے امت کی رہنمائی کےلئے دین کے کسی بھی شعبے (تالیف، خطابت، تدریس، دینی تحریکات) میں نمایاں خدمات سر انجام دی ہوں
4- وہ شخصیت اپنی دینی خدمات کی وجہ سے اہلِ علم میں مقبول ہو۔

نوٹ: علماء کرام کے انٹرویوز علماء اینکر لیتے ہیں اور عالمات کے انٹرویوز (بغیر ویڈیو آن کئے صرف آواز میں) عالمات اینکرز لیتی ہیں۔ انٹرویو منعقد کروانے کے لیے درج ذیل لنک پر کلک کرکے  فارم پُر کریں۔

اب تک ریکارڈ کئے گئے انٹرویوز:

1- مفتی طاھر مسعود صاحب سرگودھا (فارغ التحصیل رائے ونڈ، متخصص عالمی مجلس مفتیان کرام، استاد الحدیث دارالعلوم زکریا سرگودھا و ناظم الامور شعبہ اسباق ریکارڈنگ مدرسہ ڈاٹ-پی-کے)

2- ڈاکٹر ماجد رشید رحیم یار خان (فارغ التحصیل جامعہ خیر المدارس، پی ایچ ڈی کراچی یونیورسٹی، پروفیسر خواجہ فرید یونیورسٹی رحیم یار خان،9 کتابوں کے مصنف)

3- مفتی شاد محمد شاد صاحب مانسہرہ (فارغ التحصیل و متخصص جامعہ دارالعلوم کراچی، پی ایچ ڈی کراچی یونیورسٹی، تین کتابوں کے مصنف)

4- مفتی اویس نعیم صاحب کراچی ( فارغ التحصیل جامعہ اشرفیہ لاہور، ایم بی اے فائینانس کراچی یونیورسٹی، مختلف بینکنگ کے شرعی ایڈوائزر رہے)

5- مفتی غلام رسول صاحب ساہیوال (فارغ التحصیل و متخصص جامعہ فریدیہ ساہیوال، پرنسپل جامعہ حنفیہ مدینہ مسجد ساہیوال، چند کتب کے مؤلف)

6- مولانا نذیر رحمانی صاحب خیر پور میرس سندھ ( فارغ التحصیل قم ایران، سابق استاذ جامعۃ المصطفی کراچی، متعدد اداروں کے سابق مدرس)

7- علامہ نعیم عباس نجفی صاحب چکوال (فارغ التحصیل جامعۃ الکوثر و نجف اشرف، پرنسپل جامعہ چکوال، اینکرپرسن الھادی ٹی وی)

8- مولانا اسداللہ صاحب پشاور (فارغ التحصیل مدرسہ رائے ونڈ، متخصص جامعہ علوم اسلامیہ بنوری ٹاؤن، نگران تخصص فی الحدیث جامعہ امداد العلوم درویش مسجد پشاور، پی ایچ ڈی عبد الولی خان یونیورسٹی، معاون مسؤل وفاق المدارس العربیہ پاکستان ضلع پشاور، متعدد کتب کے مؤلف)

9- ڈاکٹر سہیل صاحب ہندوستان (فارغ التحصیل دارالعلوم دیوبند، پی ایچ ڈی علی گڑھ یونیورسٹی، اسسٹنٹ پروفیسر علی گڑھ یونیورسٹی گرلز ڈیپارٹمنٹ شعبہ دینیات)

10- مفتی سید فصیح اللہ شاہ صاحب کراچی (فارغ التحصیل و متخصص جامعہ بنوریہ عالمیہ کراچی، سینئر مدرس جامعہ بنوریہ، مصنف، رد الحاد پر بڑا کام)

11- مولانا شہزاد ملک صاحب ایبٹ آباد (فارغ التحصیل جامعہ رحمانیہ لاہور، مرکزی چیئرمین تحفظ حقوق علماء و عوام یوتھ ونگ پاکستان)

12- قاری سمیع اللہ صاحب پشاور (ابتدائی درجات اور ایم اے تک تعلیم پشاور میں ہی حاصل کی، اس کے بعد جامعہ اسلامیہ مدینہ منورہ میں لاء کی ڈگری حاصل کرنے کے لیے داخلہ لیا اور تاحال وہیں زیر تعلیم ہیں)

13-مفتی ساجد رحیم صاحب ساہیوال (فارغ التحصیل جامعہ دارالعلوم کراچی، متخصص جامعۃ الرشید کراچی، رئیس جامعة الحسن ساہیوال ، مدیر اعلیٰ ماہنامہ دین کی دُنیا ساہیوال، خطیب جامع مسجد بلال فرید ٹاؤن ساہیوال)

14-ڈاکٹر محمد رضوان محمود الازہری صاحب فیصل آباد (فراغت جامعہ فریدیہ ساہیوال، پی ایچ ڈی رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی فیصل آباد، کچھ کورسز جامعہ ازہر مصر۔ ابھی آپ رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی فیصل آباد میں شعبہ علوم اسلامیہ کے انچارج/ اسسٹنٹ پروفیسر ہیں۔)

15-مولانامحمدجہان یعقوب آباٸی تعلق گلگت بلتستان سے ہے۔تعلیم کراچی میں حاصل کی۔میٹرک سائنس کرنےکےبعدجامعہ بنوریہ میں دینی تعلیم کےلیےداخلہ لیا۔ستمبر2004میں سندفراغت حاصل کی۔جامعہ ہی میں تدریس وتصنیف سےمنسلک ہوٸے۔تفسیرروح القرآن کی تصنیفی ٹیم کےبنیادی رکن ہیں۔جواہرتہذیب،جواہرقطبی،جواہرتحریر، مبادیات تصنیف،مقالہ نگاری کاعالمی معیارسمیت درجنوں کتب،سیکڑوں رساٸل لکھے۔ملک بھرکےاخبارات،جراٸد،ویب ساٸٹس میں کالم مضامین شاٸع ہوتےہیں۔جامعہ بنوریہ میں شعبہ تخصص فی التفسیراورشعبہ صحافت نیزعربک اوپن یونیورسٹی میں شعبہ صحافت قاٸم کیا۔

16-مفتی نور واحد شاہ صاحب , فراغت 1999 میں دارالعلوم کراچی سے ہوئی، تخصص 2000 میں جامعة الرشيد سے کیا۔ 2005 تک جامعہ میں ہی تدریس کی اس کے بعد سے تاحال جامعہ کی شاخ مدرسہ عربیہ اسلامیہ بٹل میں مہتمم ہیں۔ ساتھ ہی ہزارہ یونیورسٹی سے ایم فل مکمل کر چکے ہیں

17-ڈاکٹر افتخار گیلانی صاحب -آپ کا تعلق ملتان سے ہے۔ آپ انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی ملائیشیا میں پی ایچ ڈی اسکالر ہیں، پاکستان کے متعدد کالجز میں و یونیورسٹیز میں پڑھا چکے ہیں اور متعدد اخبارات، ٹی وی چینلز اور ریڈیو کے پروگرامات کی میزبانی کے فرائض بھی سر انجام دے رہے ہیں۔

18-مولانا شوکت محمود صاحب -آپ کا آبائی علاقہ مانسہرہ ہے۔ آپ اس وقت دارالعلوم ابوذر الغفاری راولپنڈی میں استاذ ہیں اور مکتب تعلیم القرآن الکریم راولپنڈی کے مسؤل ہیں۔

19-مفتی عبدالمنعم فائز صاحب -آپ کا تعلق وہاڑی پنجاب سے ہے۔آپ کی فراغت جامعہ خالد بن ولید وہاڑی سے 2003 میں ہوئی ہے اور تخصصات جامعۃ الرشید اور جامعہ اسلامیہ بنوری ٹاون کراچی سے کئے۔ آپ جامعۃ الرشید میں 15 سال سے تدریسی، تالیفی اور دیگر خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔

20-ڈاکٹر منیر احمد صاحب کا آبائی علاقہ کشمور سندھ ہے۔ آپ نے کراچی یونیورسٹی سے پی ایچ ڈی اور ایل ایل بی کی ڈگری حاصل کی ہے۔ آپ اس وقت الحمد یونیورسٹی اسلام آباد میں اسسٹنٹ پروفیسر ہیں۔

21-مولانا اظہار الحق صاحب کا تعلق شاہ منصور صوابی صوبہ خیبر پختونخوا سے ہے۔ آپ پی ایچ ڈی اسکالر ہیں، متعدد کتب کے مؤلف ہیں، ادارہ دارالتفسیر و الحدیث شاہ منصور کے مدیر ہیں۔ کلاسیفیکیشن آف قرآن پر آپ کا کام جاری ہے۔

22-مولانا اسماعیل ریحان صاحب کا تعلق کراچی سے ہے۔ آپ کی فراغت 1995 میں معہد الخلیل کراچی سے ہوئی۔25 سالہ تدریسی تجربہ رکھتے ہیں۔

آپ کی تالیفات:

– تاریخ امتِ مسلمہ
– نظریاتی جنگ کے محاذ
– تاریخ افغانستان
– سلطان جلال الدین اور تاتاری یلغار

23-ڈاکٹر یاسر عباس صاحب – آپ پرنسپل دارالعلوم نقشبندیہ ضیاء الاسلام فیصل آباد، فاضل دارالعلوم محمدیہ غوثیہ بھیرہ شریف، تخصص فی الفقہ جامعہ فریدیہ ساہیوال، ائمہ کورس جامعہ الازہر یونیورسٹی مصر، ایم ۔فل رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی فیصل آباد، پی ایچ ڈی جاری ۔

24-مولانا اعجاز صاحب کا تعلق ضلع گوجرانوالہ سے ہے۔ آپ کی فراغت 1993 میں جامعہ سلفیہ اسلام آباد سے ہوئی۔ 30 سالہ تدریسی اور خطابت کا تجربہ رکھتے ہیں۔ جامعہ سلفیہ اسلام آباد کے سینئر استاذ اور کئی شعبوں کے نگران ہیں۔

25 – مولانا یاسین ظفر صاحب کا تعلق فیصل آباد سے ہے۔ آپ وفاق المدارس السلفیہ کے جنرل سیکرٹری اور جامعہ سلفیہ فیصل آباد کے سرپرست ہیں۔

26 -ڈاکٹر حبیب الرحمٰن صاحب کی رہائش اسلام آباد میں ہے، آپ ادارہ مرکز تعلیم و تحقیق کے بانی ہیں اور اسلامیہ یونیورسٹی اسلام آباد کے شعبہ تربیت کے ذمہ دار اور شعبہ لاء کے استاذ ہیں۔

27 – مولانا حافظ نعمان حامد صاحب کی رہائش لاہور میں ہے، آپ الخیر اسلامک کے ذمہ دار ،جامعہ خیر المدارس کے استاذ، میسج سکول سسٹم اور الفوز ایجوکیشن سسٹم کے مسؤل ہیں۔

28 – علامہ مظہر عباس زیدی صاحب کا تعلق کراچی سے ہے، آپ کی خدمات غیر سودی بینک کاری اور فائنانس میں بہت نمایاں ہیں۔ اس وقت آپ الصادق انسٹیوٹ آف اسلامک بینکنگ اور فائنانس کے ایگزیکٹو کمیٹی ممبر ہیں۔

29 – شیخ ولی خان مظفر صاحب کا تعلق کراچی سے ہے، آپ عالمی سطح پر عربی زبان کی ترویج کے لئے انتہائی منظم طریقے سے کام کر رہے ہیں۔ اس وقت آپ عرب کی متعدد عالمی تنظیموں کے رکن بھی ہیں اور عربی میں تخصصات کے ادارے کے سربراہ بھی ہیں۔ عربی زبان میں آپ کی بہت سی تالیفات ہیں

30 – ڈاکٹر طیب عثمانی صاحب کا تعلق لاہور سے ہے، آپ پی ایچ ڈی اسکالر ہیں اور گورنمنٹ کالج سیالکوٹ کے پروفیسر ہیں۔ منج تحقیق پر آپ کا بہترین کام ہے۔

31 – ڈاکٹر وقاص خان صاحب کا تعلق کراچی سے ہے، آپ رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی اسلام آباد کیمپس کے پروفیسر ہیں۔ آپ کا اپنا تحقیق کا ادارہ ہے۔

32 – محترمہ آسیہ مدنی صاحبہ – آپ کا تعلق لاہور ماڈل ٹاؤن سے ہے۔ پنجاب یونیورسٹی لاہور سے تعلیم حاصل کی، ایجوکیشنل سائیکالوجی میں پی ایچ ڈی مکمل کی۔ متحدہ عرب امارات میں بھی مختلف سکولز میں انٹرنیشنل کمیونٹیز کے ساتھ کام کیا مختلف قوموں اور مزاجوں سے روشناس ہوئیں۔ دبئی اور شارجہ میں انٹرنیشنل اداروں میں رینکنگ کرنے والے اداروں میں کام کیا۔ تعلیمی معیار کو اور شعبہ اسلامیات کو بہتر بنانے کے لیے تحقیقی کام بھی کیا۔

33 – محترمہ نرمین داؤد صاحبہ کا تعلق ضلع اوکاڑہ سے ہے۔ آپ کی فراغت جامعہ دارالعلوم مدینہ المنورہ سے ہے۔
جامعہ انوار القران اوکاڑہ کی مہتممہ ہیں۔