مدارس تربیتی ورکشاپس

مدرسہ ڈاٹ-پی-کے اہلِ مدارس کےلئے علمی رسوخ کے حصول میں سہولت کاری کا کام  کرتا ہے۔ اسی سلسلے میں جہاں ایک طرف  تمام وفاقات میں شامل کتب  کو ویڈیوز کی شکل میں ریکارڈ کرکے ویب سائٹ ،  یوٹیوب اور فیس بک پر اپلوڈ کیا جا رہا ہے  تو دوسری طرف مدارس کے اساتذہ و معلمات اور دورہ حدیث و تخصصات کے طلباء کرام کے لئے  تدریسی مہارات، معاشرے میں قیادت اور جدید ذرائع ابلاغ کے استعمال  میں معاونت کی غرض سے ”مدارس تربیتی ورکشاپس“ کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

اساتذہ کی پیشہ ورانہ ترقی کی اہمیت:

تربیتی​ پروگرامز جن کا ارتکاز اساتذہ کا علم و ہنر نکھارنا ہو، ایسے پروگرامز کے براہ راست اثرات ان اساتذہ کے  شاگردوں کی کامیابیوں اور سماجی نتائج  کی شکل میں رونما ہوتے ہیں۔

ورکشاپس منعقد کروانے والے مدارس :

1- جامعہ عربیہ سول لائن جوہر آباد خوشاب ملحق وفاق المدارس (21 تا 25 مئی 2023)

2- جامعہ رحیمیہ حسنیہ کلورکوٹ ضلع بھکر ملحق وفاق المدارس (17 تا 22 جون 2023)

3- مدرسہ عائشہ صدیقہ للبنات بٹل ضلع مانسہرہ ملحق وفاق المدارس (15 تا 19 جولائی 2023)

4- جامعۃ النور لبنات الاسلام اوگی مانسہرہ ملحق وفاق المدارس (22 تا 26 جولائی 2023)

5- جامعہ عربیہ اسلامیہ پٹن ضلع کوہستان ملحق وفاق المدارس (29 جولائی تا 2 اگست 2023)

6- جامعہ ام المومنین للبنات ایبٹ آباد ضلع ایبٹ آباد ملحق وفاق المدارس العربیہ (21تا25اگست2023)

7- جامعہ دارالھدی للبنات ملتان ضلع ملتان ملحق وفاق المدارس العربیہ (2تا6ستمبر2023)

8- جامعہ علم و عمل ٹنڈوآدم ضلع سانگھڑ، ملحق وفاق المدارس العربیہ (30 ستمبر تا 4اکتوبر 2023)

9- مدرسہ رحمانیہ ترتیل القرآن ترنول اسلام آباد، ملحق وفاق المدارس العربیہ (30 ستمبر تا 4اکتوبر 2023)

10- مدرسۃ الحیاء لاچی ضلع کوہاٹ، ملحق وفاق المدارس العربیہ (16 اکتوبر تا20 اکتوبر 2023)

11- جامعہ صدیقہ للبنات ڈھوڈہ ضلع کوہاٹ، ملحق وفاق المدارس العربیہ (6 نومبر تا 11 نومبر2023 )

1- دارالعلوم چشتیہ رضویہ للبنات خانقاہ ڈوگراں ، ضلع شیخوپورہ، ملحق وفاق تنظیم المدارس (18 تا 24 مئی 2024)

2- جامعہ رضویہ تعلیم القران جامع مسجد بلال جڑانوالہ، ضلع فیصل آباد ، ملحق وفاق تنظیم المدارس (2 اپریل تا 6اپریل 2024)

3- جامعہ نور القران للبنات جڑانوالہ، ضلع فیصل آباد، ملحق وفاق تنظیم المدارس (13 مارچ تا 17 مارچ 2024)

4- جامعہ نظام مصطفی فاطمیہ للبنات باقر پور ، ضلع بہاولپور، ملحق وفاق تنظیم المدارس (23 فروری تا 27 فروری 2024)

5- جامعہ دارالعلوم نقشبندیہ ضیاء الاسلام للبنات چک جھمرہ، ضلع فیصل آباد، ملحق وفاق تنظیم المدارس (12 فروری تا 16 فروری 2024 )

6- جامعہ حنفیہ غوثیہ بنات الاسلام اختر اباد، ضلع اوکاڑہ، ملحق تنظیم المدارس (29 نومبر تا 3 دسمبر 2023)

7- جامعہ مدینۃ المنورہ للبنین رینالہ خورد، ضلع اوکاڑہ (4 تا 7 دسمبر 2023)

8- جامعہ مدینۃ المنورہ و انوار القران الفرید ٹاؤن، منڈی بہاؤ الدین ملحق بیہرہ شریف (11 دسمبر تا 14 دسمبر 2023)

9- دارالعلوم نقشبندیہ ضیاء الاسلام چک جھمرہ، ضلع فیصل آباد ملحق بیہرہ شریف (21 دسمبر تا 23 دسمبر 2023)

10- جامعۃ المدینہ للبنات لیاقت پور ضلع رحیم یار خان ملحق تنظیم المدارس (5 تا 9 جون 2023)

11- جامعہ حنفیہ مدینہ مسجد ساہیوال ملحق تنظیم المدارس (16 تا 20 مئی 2023)

12- معہد الفاروق الاسلامی واہ کینٹ ضلع راولپنڈی ملحق مجمع العلوم الاسلامیہ (16 تا 20 اگست 2023)

13- جامعہ مدینۃ المنورہ للبنات رینالہ خورد ضلع اوکاڑہ ملحق تنظیم المدارس ( 11تا15ستمبر2023)

14- جامعہ مدینۃ المنورہ و انوار القران احمد آباد ضلع اوکاڑہ، ملحق تنظیم المدارس (28اکتوبر تا 02نومبر2023)

1- جامعہ ریاض الحدیث للطالبات،راجو وال، ضلع اوکاڑا، ملحق وفاق المدارس السلفیہ (27 اپریل تا 29 اپریل 2024 )

2- عائشہ اسلامک سینٹر للبنات فرع دار الحدیث جامعۃ الکمالیہ راجوال، ضلع قصور، ملحق وفاق المدارس السلفیہ (6 مئی 10 مئی 2024)

3.جامعہ فریدیہ شعبہ تدریس البنات ضلع فیصل اباد ،ملحق وفاق المدارس السلفیہ (2 تا 6 جولائی 2024 )

4.جامعہ تہذیب البنات الاسلامیہ آلہ آباد ضلع قصور،ملحق وفاق المدارس السلفیہ (9جولائی13 جولائی2024)

5. آن لائن ورکشاپ برائے معلمین، وفاق المدارس السلفیہ (3سے 7اگست2024)

6. آن لائن ورکشاپ برائے معلمین، وفاق المدارس السلفیہ (11 سے 15 اگست 2024)

7. آن لائن ورکشاپ برائے معلمین، وفاق المدارس السلفیہ (24 سے 28 اگست2024)

1- جامعہ مدرسۃ الحسنین للبنات B5/17 بلتستانی ، ضلع کراچی، ملحق وفاق مدارس الشیعہ (6 تا 12 مئی 2024)

2- جامعۃ المنتظر للبنین لاہور، ضلع لاہور، ملحق وفاق المدارس الشیعہ (25 دسمبر تا 30 دسمبر 2023 )

3- جامعہ خدیجۃ الکبری للبنات ماڈل ٹاؤن، ضلع لاہور، ملحق وفاق المدارس الشیعہ (24 اپریل تا 2 مئی 2024 )

4.مدرسہ زینب کبری( س) للبنات سامی محلہ سرکٹ ہوس ضلع گلگت، ملحق وفاق المدارس الشیعہ (10 جون تا15 جون 2024 )

5. جامعہ سیدہ بتول معظمہ حاجی مورہ ضلع ڈی آئی خان،ملحق وفاق المدارس الشیعہ (29 مئی تا 3 جون 2024)

6.مدرسہ باقریہ 2 کورنگی 48A کراچی ضلع بلتستان،ملحق وفاق المدارس الشیعہ(یکم جولائی تا 5 جولائی 2024)

7. مدرسہ شریکۃ الحسنین شہداد کوٹ روڈ رتوڈیرو ضلع لاڑکانہ ،ملحق وفاق المدارس الشیعہ (9 جولائی تا 13 جولائی 2024

ورکشاپ منعقد کروانے کے لیے ضروری امور:

  1. بنین کی ورکشاپ بالمشافہ ہوتی ہے، جس کےلئے دو ٹرینرز کی ٹیم آپ کے ادارے میں بھیجی جاتی ہے۔
  2. بنات کی ورکشاپ آن لائن ہوتی ہے، جسے معلمات ٹرینرز بذریعہ زوم منعقد کرواتی ہیں۔
  3. ہر وفاق کے بنین و بنات کے اداروں میں ورکشاپس کے لئے اسی وفاق کی ٹرینرز ٹیموں کی تشکیل کی جاتی ہے۔
  4. بنین کی ورکشاپ کے لیے دو ٹرینرز کے سفری اخراجات اور ادارے میں رہائشی اخراجات ورکشاپ منعقد کروانے والے ادارے کے ذمہ ہوتے ہیں۔
  5. ورکشاپ کا یہ دورانیہ 15 گھنٹوں پر مشتمل ہوتا ہے، متعلقہ ادارہ روزانہ جتنا وقت دے گا اسی حساب سے اتنے دنوں میں یہ ورکشاپ مکمل ہوگی۔
  6. اسناد کی پرینٹنگ متعلقہ ادارے کے ذمہ ہوگی۔
  7. ورکشاپ کی کوئی فیس نہیں ہوگی۔
  8. ورکشاپ کے لیے سب سے پہلے متعلقہ ادارے کا واٹس ایپ گروپ بنے گا جس میں شرکاء کو جمع کرکے ورکشاپ سے پہلے ہی تعارفی گفتگو شروع کی جائے گی اور ورکشاپ کی تشہیر کےلئے اشتہار بنا کر شیئر کیا جائے گا۔
  9. ایک ورکشاپ میں کم سے کم تعداد 10 اور زیادہ سے زیادہ 30 ہونی چاہیے۔
  10. ورکشاپ میں اساتذہ کے ساتھ دورہ حدیث و تخصصات کے طلباء کو بھی بٹھایا جائے گا۔
  11. ورکشاپ میں قرب و جوار کے دوسرے اداروں کے معلمین و طلباء اور ائمہ مساجد کو بھی شریک کیا جا سکتا ہے۔
  12. ورکشاپ کے بعد سہ ماہی پروگرام میں تین اہم کورسز آن لائن کروائیں جائیں گے۔
  13. ان کورسز سے فراغت کے بعد مختلف علمی انعامات کے ساتھ ساتھ ایم فل اور پی ایچ ڈی کے داخلوں میں بھرپور معاونت کی جائے گی۔
  14. بنین ورکشاپ کے لیے متعلقہ ادارے نے صرف ایک ہال (جس میں کرسیاں لگی ہوئی ہوں)، ایک ساؤنڈ سپیکر(صرف وہیں موجود شرکاء کو آواز پہنچانے کے لیے) کا انتظام کرنا ہے۔
  15. بنات ورکشاپ کے لیے ایک پروجیکٹر، لیپ ٹاپ اور ساؤنڈ کا انتظام کر لیا جائے (جو کہ کرائے پر بآسانی مل جاتے ہیں۔)

ورکشاپ منعقد کروانے کے لیے درج ذیل لنک پر کلک کرکے  فارم پُر کریں:

ورکشاپ لنک