پاکستان میں مدارس اور دینی جامعات میں زیر تعلیم طلباء کی ایک بڑی تعداد درس نظامی کے مندرجات کو سمجھنے اور نصاب میں شامل مختلف علوم و فنون سے مناسبت قائم کرنے کا اشتیاق رکھتی ہے ۔ ہمارے مدارس کا امتیاز ہے کہ یکساں نظام تعلیم کے ساتھ ساتھ طلبہ پر کوئی مالی بوجھ نہیں ڈالا جاتا بلکہ حسب ضرورت و لیاقت جملہ آسائشیں مفت فراہم کی جاتی ہیں ۔ مزید یہ کہ ملک کے بہت سارے خطوں میں ، خاص طور پر دیہی علاقوں میں، تعلیم یافتہ تدریسی عملے کی کمی ہےمدارس میں پڑھنے والوں کی اکثریت غریب اور پسماندہ طبقے سے تعلق رکھتی ہے ۔ اس کے باوجود ان طلبہ کا علم سیکھنے کا شوق دیدنی ہے ۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ ان کو علم سیکھنے کے زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کئیے جائیں ۔
مواصلاتی ٹیکنالوجی میں ترقی کے استعمال سے مدرسہ پروجیکٹ مذکورہ بالا کچھ پریشانیوں کو دور کرنے کا ارادہ رکھتا ہے ۔ مدرسہ پروجیکٹ طلباء کو کورس کے مشمولات کو سمجھنے میں ان کی مدد کرے گا اور ساتھ ہی ازخود سیکھنے کا موقع فراہم کرے گا ۔ مزید اساتذہ کرام کیلئے اسباق کی تیاری میں معاون و مددگار ہو گاعربی گرائمراوراصولی مضامین پر خصوصی توجہ رکھتے ہوئے، پاکستان میں بیشتر مدارس کے تعلیمی نصاب کے مطابق معیاری تدریسی مواد تیار کرے گا ۔ سی ڈیز اور آن لائن (ویب سائٹ ، سوشل میڈیا ، ویڈیو ہوسٹنگ سائٹس وغیرہ) پر کھلی رسائی اور بغیر کسی قیمت کے تمام اسباق فراہم کرے گا ۔ طریقہ تدریس اور تدریسی مواد کی تیاری جدید تعلیمی تجربات کی روشنی میں ہو گی ۔ تدریسی مواد کی فراہمی کے ساتھ ساتھ مدارس بورڈز کے نُقطۂ نظر کے مطابق امتحانات کی تیاری میں بھی مدد کرے گا
بہتر فہم کے لئے اردو زبان میں کورس کا مواد پڑھایا جائے گا، زیادہ تر متن اور تکنیکی اصطلاحات عربی میں ہی رہیں گی، تاہم متن کی وضاحت اردو میں ہو گی
مدرسہ ڈاٹ-پی-کے ٹیم کا تعارف
انتظامیہ
مفتی کامران شہزاد احمد صاحب
فراغت مدرسہ عربیہ رائے ونڈ سے 2004ء میں ہوئی۔ فقہ میں تخصص کے بعد انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد سے ماسٹرز کیا۔ گزشتہ سولہ سال سے مختلف اداروں کے ساتھ تدریسی، آپریشنز، آئی ٹی، پروجیکٹ مینجمنٹ میں خدمات انجام دے رہے ہیں اور مدرسہ ڈاٹ-پی- کے کے ڈائریکٹر ہیں-
مفتی طاہر مسعود صاحب
فراغت مدرسہ عربیہ رائے ونڈ سے 2004ء میں ہوئی۔ عالمی مجلس مفتیان کرام سے2019ء میں فقہ اسلامی میں آن لائن تخصص کیا۔ جامعہ دارالعلوم زکریا سرگودھا میں انیس سال سے تدریس و نظامت اور مسجد علی المرتضیٰ سرگودھا میں خطابت کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔ مدرسہ ڈاٹ-پی-کے میں ناظم الامور کے ساتھ ساتھ شعبہ بھرتی و اسباق کے مسئول ہیں۔
مفتی محمد حسن صاحب
فراغت جامعۃ الرشید کراچی سے2017ء میں ہوئی۔ فقہ اسلامی اور حلال ریسرچ میں تخصص جامعۃ الرشید کراچی سے 2018ء میں کیا۔ مدرسہ عربیہ اسلامیہ بٹل مانسہرہ میں پانچ سال فقہ و فلکیات کی تدریس کی۔ انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی ملائیشیا سے اسلامک سٹڈیزمیں پی ایچ ڈی جاری ہے۔ مدرسہ ڈاٹ-پی-کے میں شعبہ تربیت، انٹرویوزاورسوشل میڈیا کے مسؤل ہیں۔
مفتی عبدالقادر صاحب
درس نظامی کی تکمیل جامعۃ الحسنین فیصل آباد سے 2018ء میں ہوئی۔ عالمی مجلس مفتیان کرام سے2019ء میں فقہ اسلامی میں آن لائن تخصص کیا۔ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی سے ایم فل جاری ہے۔ مدرسہ ڈاٹ-پی-کے میں شعبہ اسلامک سٹڈیز کے مسئول ہیں۔
مولانا فرحت حسین صاحب
فراغت جامعۃ الکوثر اسلام آباد سے 2012ء میں ہوئی۔ ایم فل عربی نمل یونیورسٹی سے 2019ء میں کیا۔ بی ایڈ اور ایم ایڈ 2013ء میں فیڈرل اردو یونیورسٹی سےکیا، سات سال سے جامعۃ المصطفیٰ العالمیہ اسلام آباد میں فقہ اور نحوکی تدریس کے فرائض انجام دے رہے ہیں، مدرسہ ڈاٹ-پی-کے میں مجلس عاملہ کے رکن ہیں۔
مولانا محمد احتشام الشامی الازہری
فراغت جامعہ محمدیہ ساہیوال سے 2019ء میں ہوئی۔ بی ایس اسلامک سٹڈیز جامعۃ الازہر قاہرہ مصر سے کیا۔ ایم فل اسلامک سٹڈیزرفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی فیصل آباد سے جاری ہے۔ مدرسہ ڈاٹ-پی-کے میں مجلس عاملہ کے ممبر اور بطور سینیئر ٹرینر کام کر رہے ہیں۔
ڈاکٹررضاء المصطفیٰ صاحب
ڈاکٹر رضاء المصطفیٰ مدرسہ ڈاٹ-پی-کے کے ایڈوائزر ہیں ۔ کمپیوٹر انجینئرنگ میں “پی ایچ ڈی” ہیں۔ اسٹارٹ اپ اور تعلیمی سیٹ اپ میں بیس سال کا تجربہ رکھتے ہیں ۔ مائیکروسافٹ کارپوریشن میں پروگرام مینجمنٹ، سافٹ ویئر ڈویلپمنٹ اور ریسرچ جیسے شعبوں میں کام کرچکے ہیں ۔سیئٹل یونیورسٹی، امریکا میں پروفیسر بھی رہے ہیں۔ اس وقت متعدد ٹیکنالوجی کے اداروں کو چلا رہے ہیں ۔
مرکزی
مولانا عبدالبصیر (ان کا مکمل تعارف ٹرینر ٹیم میں موجود ہے)
مولانا ابرار حسین (ان کا مکمل تعارف ٹرینر ٹیم میں موجود ہے)
مولانا عمر فاروق (ان کا مکمل تعارف ٹرینر ٹیم میں موجود ہے)
مولانا اعجاز حسین نقوی (ان کا مکمل تعارف ٹرینر ٹیم میں موجود ہے)
مولانا عامر شیر (ان کا مکمل تعارف اساتذہ ایم اے اسلامک اسٹڈیز میں موجود ہے)
ڈاکٹر خولہ صاحبہ
فراغت مدرسہ عربیہ تدریس القرآن و الحدیث لاہور سے 2003ء میں ہوئی۔ ایم اے اسلامیات 2005ء میں کیا۔ پی ایچ ڈی 2014ء میں کی۔ ریاض الحدیث للطالبات اوکاڑہ میں 2005ء سے تدریس جاری ہے۔
معلمہ تعظیمہ امجد صاحبہ
فراغت مدرسہ ریاض الحدیث للطالبات راجووال سے2019ء میں ہوئی۔ تین سال جامعہ ریاض الحدیث للطالبات راجووال میں تدریس کی۔دارالحدیث جامعۃ الکمالیہ راجووال کی شاخ عائشہ اسلامک سنٹر میں تدریس جاری ہے۔
معلمہ ام فیضان صاحبہ
فراغت 2017ء میں دار العلوم سراجیہ خانپور سے ہوئی۔ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور سے ایم فل کیا۔ جامعہ مدینۃ المنورہ للبنات لیاقت پورکی مدیرہ ہیں۔
معلمہ رقیہ بتول صاحبہ (ان کا مکمل تعارف ٹرینر ٹیم میں موجود ہے)
معلمہ ماریہ ہاشمی صاحبہ (ان کا مکمل تعارف ٹرینر ٹیم میں موجود ہے)
معلمہ مصباح قادرصاحبہ (ان کا مکمل تعارف ٹرینر ٹیم میں موجود ہے)
معلمہ ثناء صاحبہ (ان کا مکمل تعارف ٹرینر ٹیم میں موجود ہے)
معلمہ سعدیہ صدیقی صاحبہ (ان کا مکمل تعارف ٹرینر ٹیم میں موجود ہے)
معلمہ معظمہ بتول صاحبہ (ان کا مکمل تعارف ٹرینر ٹیم میں موجود ہے)
سوشل میڈیا ٹیم
مولانا مصطفیٰ معاویہ صاحب
فراغت جامعہ دارالعلوم عیدگاہ کبیروالا سے 2006ء میں ہوئی۔ تخصص فقہ اسلامی اسی جامعہ سے 2008ء میں کیا۔ چودہ سال سے مدرسہ دارالعلوم دریاخان ضلع بھکرمیں تدریس جاری ہے۔
مولانا غلام مرتضیٰ صاحب
فراغت دار العلوم زکریا سرگودھا سے 2021ء میں ہوئی۔ پانچ سال سے امامت جاری ہے۔
اساتذہ درس نظامی
مولانا نصیراللہ صاحب
فراغت مدرسہ ابن عباس کراچی سے 2017ء میں ہوئی۔ فقہ الحلال کی سند جامعۃ الرشید کراچی سے 2022ء میں حاصل کی۔ مدرسہ ابن عباس کی شاخ کاٹھورمیں تدریس و نظامت کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔
مولانا اعجازاحمد قریشی صاحب
فراغت 2017ء میں جامعۃ المدینہ لاہور سے ہوئی۔ پنجاب یونیورسٹی سے چائینیز لینگویج کا کورس کیا۔ فیضان مدینہ مانسہرہ میں تدریس کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔
مولانا طاہر رضا صاحب
فراغت جامعۃ الکوثر اسلام آباد سے 2002ء میں ہوئی۔ اسی جامعہ سے تخصص (فقہ اسلامی و اصول رجال وحدیث) 2005ء میں کیا۔ بی اے فلسفہ اور ایم اے اسلامیات کے علاوہ ایم فل 2017ء میں المصطفیٰ انٹرنیشنل یونیورسٹی قم ایران سے کیا۔ جامعۃ الکوثر اسلام آباد میں تدریس کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔
مفتی اسد اللہ صاحب
فراغت مدرسہ عربیہ رائے ونڈ سے 2004ء میں ہوئی۔ حدیث و فقہ میں تخصص جامعہ علوم اسلامیہ بنوری ٹاؤن کراچی سے کیا۔ پی ایچ ڈی عبد الولی خان یونیورسٹی مردان سے جاری ہے۔
مولانا محمد شعیب صاحب
فراغت 2013ء میں جامعۃ الرشید کراچی سے ہوئی۔ تخصص کلیۃ الدعوہ 2014ء میں جامعۃ الرشید سے کیا۔ ایم اے اردو ہزارہ یونیورسٹی سے 2021ء میں کیا۔ مدرسہ عربیہ اسلامیہ بٹل مانسہرہ میں تدریس کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔
معلمہ اسماء تنویر صاحبہ
فراغت 2020ء میں جامعہ خیرالمدارس ملتان سے ہوئی۔ جامعہ خیرالمدارس ملتان کے شعبہ بنات میں تدریس جاری ہے۔
مولانا عمر فاروق صاحب
فراغت مدرسہ عربیہ رائے ونڈ سے 2004ء میں ہوئی۔ بیس سال سے مدرسہ عربیہ سول لائن جوہرآباد میں مختلف فنون اور حدیث میں تدریس جاری ہے۔
مفتی غلام رسول صاحب
فراغت 2003ء میں جامعہ فریدیہ ساہیوال سے ہوئی۔ تخصص فقہ اسلامی میں جامعہ فریدیہ ساہیوال سے 2011ء میں کیا۔ ایم فل جاری ہے۔ تدریس، امامت، خطابت اور افتاء کے شعبے کے ساتھ منسلک ہیں۔
مولانا خان محمد صاحب
فراغت جامعہ فریدیہ اسلام آباد سے 2011ء میں ہوئی۔ آٹھ سال سے مدرسہ تعلیم القرآن چھتر پلین مانسہرہ میں فقہ، حدیث اورعلوم ادب کی تدریس جاری ہے۔
مولانا محمد زاھد صاحب
فراغت جامعۃ الرشید کراچی سے2015ء میں ہوئی۔ تخصص کلیۃ الدعوہ 2016ء میں کیا۔ سات سال سے جامعۃ الرشید کراچی میں تصنیف وتالیف اور تدریس جاری ہے۔
مفتی محمد سعد صاحب
فراغت جامعہ انوارالاسلام ایبٹ آباد سے ہوئی۔ تخصص فقہ اسلامی میں عالمی مجلس مفتیان کرام سے 2018ء میں کیا۔ ہزارہ یونیورسٹی سے پی ایچ ڈی 2022ء میں کی۔
چودہ سال سے جامعہ علوم القرآن و جامعہ ام المؤمنین للبنات ایبٹ آباد میں اہتمام و تدریس جاری ہے۔
مولانا غلام مرتضیٰ صاحب
فراغت جامعہ دارالعلوم کراچی سے 2006ء میں ہوئی۔ ایم اے اسلامیات وایجوکیشن 2022ء میں ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ سے کیا۔ بارہ سال سے مدرسہ اسلامیہ عربیہ بٹل مانسہرہ میں تدریس کے فرائض انجام دئیے۔
مفتی عبدالواجد صاحب
فراغت جامعہ بنوریہ عالمیہ سائٹ کراچی سے ہوئی۔ تخصص فقہ اسلامی کے علاوہ بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد سے 2020ء میں ایم ایس کیا اور پی ایچ ڈی جاری ہے۔ سات سال سے مرکز الحریم میں تدریس بھی جاری ہے۔
مولانا فرحت حسین صاحب (ان کا مکمل تعارف انتظامیہ والے حصہ میں موجود ہے)
مولانا اطہر حسین صاحب
فراغت جامعۃ المصطفیٰ العالمیہ قم المقدسی ایران سے 2016ء میں ہوئی۔ سات سال سے مختلف مدارس میں تدریس جاری ہے۔
مولانا عبدالودود صاحب
فراغت جامعۃ الحسنین فیصل آباد سے 2017ء میں ہوئی۔ تخصص فقہ اسلامی 2022ء میں مکمل کیا۔ بی اے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی سے جاری ہے نیز دوسال سے جامعہ امیر حمزہ بنوں میں تدریس بھی جاری ہے۔
مولانا محمد یحییٰ صاحب
فراغت جامعہ فاروقیہ کراچی سے 2012ء میں ہوئی۔ گیارہ سال سے مختلف علوم و فنون میں تدریس جاری ہے۔
مولانا محمد کاشف صاحب
فراغت جامعہ اسلامیہ محمدیہ فیصل آباد سے 2009ء میں ہوئی۔ گیارہ سال سے تدریس جاری ہے۔
مولانا عبدالوحید صاحب
فراغت جامعہ دارالعلوم کراچی سے 2002ء میں ہوئی۔ بائیس سال سے مدرسہ عربیہ اسلامیہ بٹل میں تدریس جاری ہے۔
معلمہ سیماء صاحبہ
فراغت جامعہ دارالعلوم کراچی سے 2003ء میں ہوئی۔ اٹھارہ سال سے علوم دینیہ کی تدریس جاری ہے۔
معلمہ رفعت یاسمین صاحبہ
فراغت جامعہ دارالقرآن فیصل آباد سے 2003ء میں ہوئی۔ تین سال جامعہ دارالقرآن فیصل آباد میں تدریس کی اور چھ سال جامعہ عا ئشہ صدیقہ سرگودھا میں تدریس کی۔
مولانا مزمل حسین صاحب
فراغت جامعۃ المصطفیٰ انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی ایران سے 2015ء میں ہوئی۔ سلطان الافاضل ایم اےعربی کیا۔ بھکرعلوم دینیہ کی تدریس جاری ہے۔
مفتی شاکراللہ چترالی صاحب
فراغت جامعہ علوم اسلامیہ علامہ بنوری ٹاؤن کراچی سے 2004ء میں ہوئی۔ فقہ اسلامی میں تخصص 2006ء میں کیا، ایم فل اسلامیہ کالج یونیورسٹی پشاور سے 2020ء میں کیا۔
مولانا لیاقت علی ساجدی صاحب
فراغت 2008ء میں حوزہ علمیہ کراچی سے ہوئی۔ ایم اے اسلامک کلچر سندھ یونیورسٹی سے 2018ء میں کیا۔
مولانا تنویر عباس صاحب
فراغت 2011ء میں جامعۃ المنتظر لاہور سے ہوئی۔ تخصص فقہ و معارف اسلامی و کلام اسلامی جامعۃ المصطفیٰ العالمیہ قم ایران سے 2019ء میں کیا۔ جامعۃ المرتضیٰ دریا خان ضلع بھکر میں تدریس جاری ہے۔
مولانا نذیر حسین رحمانی صاحب
فراغت جامعۃ المنتظر لاہور سے 1994ء میں ہوئی۔ پچیس سال سے مختلف مدارس میں علوم دینیہ کی تدریس جاری ہے۔
ڈاکٹر محمد نذیر اطلسی صاحب
فراغت 2017ء میں جامعۃ المصطفیٰ العالمیہ ایران سے ہوئی۔ پی ایچ ڈی علوم قرآن و تفسیر (تفسیر تطبیقی) میں جامعۃ المصطفیٰ العالمیہ قم ایران 2015ء میں کی۔ جامعۃ المصطفیٰ اسلام آباد اور جامعۃ الرضا بھارہ کہو اسلام آباد تدریس میں تدریس جاری ہے۔
مولانا فرقان گوہر صاحب
فراغت جامعۃ الکوثراسلام آباد سے 2008ء میں ہوئی۔ پی ایچ ڈی مکمل کی۔ تدریس و تالیف کے شعبے کے ساتھ منسلک ہیں۔
مفتی محمد عالمگیر صاحب
فراغت جامعۃ الرشید کراچی سے 2014ء میں ہوئی۔ جامعۃ الرشید سے فقہ المعاملات میں 2017ء میں تین سالہ تخصص کیا۔ ایم بی اے کی ڈگری کراچی یونیورسٹی سے 2018ء میں حاصل کی۔ مدرسہ قاسم العلوم جامع مسجد اعظم ٹاؤن کراچی میں تدریس جاری ہے۔
مولانا سید علی نقی کاظمی صاحب
فراغت جامعہ علوم اسلامیہ فیصل آباد سے 2014ء میں ہوئی۔ بی اے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اسلام آباد سے2018ء میں کیا۔ درس و تدریس کے شعبے کے ساتھ منسلک ہیں۔
مولانا شکیل محمد صاحب
فراغت جامعہ دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک سے 2013ء میں ہوئی۔ صوابی یونیورسٹی سے 2021ء میں اسلامیات میں ماسٹر کیا۔ جامعہ ریاض العلوم راولپنڈی میں تدریس اور نگرانی کے امورانجام دے رہے ہیں۔
مفتی شاد محمد صاحب
فراغت 2012ء میں جامعہ دارالعلوم کراچی سے ہوئی۔ تخصص فی الافتاء کیا۔ پی ایچ ڈی کی۔ سات سال سے مدرسہ عربیہ اسلام آباد میں درس نظامی اور تخصص فی الفقہ کی تدریس جاری ہے۔
مولانا حسیب احمد صاحب
فراغت 2011ء میں مرکزالافتاء والارشاد کراچی سے ہوئی۔ ایم اے اسلامیات 2019ء میں جامعہ کراچی سے کیا۔ گزشتہ بارہ سالوں سے کراچی کے مختلف جامعات میں تدریس کےفرائض انجام دے رہے ہیں۔
مولانا طارق کامران صاحب
فراغت 2017ء میں جامعہ مدنیہ جدید لاہور سے ہوئی۔ تخصص فقہ اسلامی میں جامعہ دارالتقوی لاہور سے 2019ء میں کیا۔ جامعہ امیر حمزہ بنوں میں تدریس جاری ہے۔
معلمہ فوزیہ اکرم صاحبہ
فراغت 2020ء میں جامعہ خیرالمدارس ملتان سے ہوئی۔ درس وتدریس کے شعبے کے ساتھ منسلک ہیں۔
معلمہ اقراء شریف صاحبہ
فراغت جامعہ انوارالاسلام ایبٹ آباد سے 2014ء میں ہوئی۔ بی اے 2024ء میں علامہ اقبال یونیورسٹی اسلام آباد سے کیا۔ چار سال سے جامعہ انوارالاسلام ایبٹ آباد میں تدریس جاری ہے
مولانا محمد احتشام الازہری (ان کا مکمل تعارف انتظامیہ میں موجود ہے)
مفتی صابر نواز صاحب
فراغت 2009ء میں جامعہ فاروقیہ کراچی سے ہوئی۔ تخصص فقہ اسلامی میں جامعۃ الصدیق سے 2010ء میں کیا۔ جامعہ دارالعلوم زکریا سرگودھا میں تدریس جاری ہے۔
مفتی اویس نعیم صاحب
فراغت جامعہ اشرفیہ لاہور سے 2012ء میں ہوئی۔ تخصص فی الافتاء جامعہ دارالعلوم کراچی سے 2015ء میں کیا۔ جامعہ تراث الاسلام کراچی میں 2016ء سے تدریس کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔ پی ایچ ڈی کی تکمیل 2022ء میں ہوئی۔ علما یونیورسٹی کراچی سے 2017ء میں بینکنگ اینڈ فائنانس میں ایم بی اے کا امتحان پاس کیا۔ یو بی ایل امین اسلامک بینکنگ کے ریزیڈنٹ شریعہ بورڈ ممبر کے طور پرخدمات جاری ہیں۔
مولانا رجب علی صاحب
فراغت المصطفیٰ انٹرنیشنل یونیورسٹی قم ایران سے 2017ء میں ہوئی۔ سات سال درس خارج فقہ واصول کے ساتھ ساتھ 2019ء میں فلسفہ اسلامی میں پی ایچ ڈی کی۔ دو سال مدرسہ باب النجف جاڑا میں درس نظامی کی تدریس کی۔ مدرسہ اقراء معارف القرآن ڈیرہ اسماعیل خان میں مدیریت اور امام جمعہ و جماعت کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔
مولانا صدیق عثمانی صاحب
فراغت جامعۃ الرشید کراچی سے 2010ء میں ہوئی۔ تخصص فی الافتاء جامعہ خلفاء راشدین کراچی سے کیا، ایم اے اردو 2022ء میں ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ سے کیا۔ بارہ سال مدرسہ اسلامیہ عربیہ بٹل مانسہرہ میں تدریس اور پانچ سال سے جامعہ مسجد ڈب بٹل میں امامت وخطابت کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔
مفتی عبد الحنان صاحب
فراغت دارالعلوم کراچی سے 2019ء میں ہوئی۔ تخصص فی فقہ المعاملات جامعۃ الرشید کراچی سے 2022ء میں کیا۔ عصری تعلیم میں کراچی یونیورسٹی سے بی اے 2022ء میں مکمل کیا۔ اے-سی-اے جاری ہے۔ دو سال سے شریعہ سکالر کی حیثیت سے اسلامک بینک کے شریعہ ڈیپارٹمنٹ میں خدمت انجام دے رہے ہیں اورایک سال سے البرھان لاہور میں تدریس کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔
ڈاکٹر علی حسین عارف صاحب
فراغت جامعۃ الکوثر اسلام آباد سے 2008ء میں ہوئی۔ ایم اے اسلامیات و عربی 2002ء میں اور ایم اے ایجوکیشن 2008ء نمل اسلام آباد سے، ایم فل ایجوکیش 2015ء میں اور پی ایچ ڈی ایجوکیشن نمل اسلام آباد سے 2022ء میں کیا۔ چودہ سال سے جامعۃ الکوثرمیں تدریس کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔
مولانا ظفر حسین صاحب
فراغت جامعۃ المصطفیٰ العالمیہ قم ایران سے2017ء میں ہوئی۔ جامعہ باقرالعلوم شورکوٹ جھنگ میں دو سال تدریس کی۔ چار سال سے جامع مسجد ومرکزی امام بارگاہ اثناء عشریہ گوجر خان ضلع راولپنڈی میں خطیب جمعہ کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔
مولانا جہانگیر صاحب
فراغت جامعہ فاروقیہ سے 2006ء میں ہوئی۔ پی ایچ ڈی علوم اسلامیہ گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد سے 2024ء میں کی۔ مختلف جامعات میں بارہ سال سے تدریس جاری ہے۔
مولانا نصیر الدین صاحب
فراغت جامعہ فاروقیہ کراچی سے2000ء میں ہوئی۔ بی اے ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ سے2017ء میں کیا۔ چوبیس سال سے مختلف مدارس دینیہ میں تدریس جاری ہے۔
مولانا محمد حسین فیاضی صاحب
فراغت 2005ء میں حوزہ علمیہ قم ایران سے ہوئی۔ وفاق المدارس الشیعہ لاہور سے 2004ء میں ایم اے کیا۔ جامعہ شہید عارف حسین میں تدریس جاری ہے۔
مولانا نوید حسین مطہری صاحب
فراغت وفاق المدارس سے 2002ء میں ایم اے عربی واسلامیات کیا۔ جامعۃ المصطفیٰ العالمیہ میں 2014ء میں فقہ و معارف میں ماسٹرز اورفقہ و اصول میں ایم فل کیا۔ درس خارج (اجتہاد) میں جامعۃ المصطفیٰ العالمیہ سے 2019ء میں فراغت حاصل کی۔ بیس سال سے ایران کے حوزه علمیہ اور جامعۃ المصطفیٰ العالميه میں تدریس کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔
مولانا خادم حسین الحسینی صاحب
فراغت 2005ء میں جامعۃ الکوثر اسلام آباد سے ہوئی۔ المصطفی انٹرنیشنل یونیورسٹی قم ایران سے 2022ء میں اسلامی فقہ میں ڈاکٹریٹ کی۔ مدرسہ امام مہدی (عج) نوشہروفیروز میں مدیراور مدرس کی خدمات انجام دے رے ہیں۔
مولانا عبد الودود صاحب
فراغت جامعہ حسنین سے2017ء میں ہوئی۔ بی اے 2024ء میں علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی سے کیا۔ چار سال سے جامعہ امیرحمزہ میں تدریس کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔
ڈاکٹر محمد شریف نفیس صاحب
فراغت جامعۃ الکوثر اسلام آباد سے 2015ء میں ہوئی۔ جامعۃ المصطفیٰ العالمیہ ایران سے ایم اے مکمل کیا۔ ایم فل اسلامیات علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اسلام آباد سے 2019ء میں مکمل کیا۔ بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی سے عقیدہ و فلسفہ کے شعبے میں پی ایچ ڈی کر چکے ہیں۔
مولانا نظام الدین صاحب
فراغت مدرسہ نصرۃ العلوم گوجرانوالہ سے 1997ء میں ہوئی۔ سابقہ تیئیس سال سے تدریسی خدمات انجام دے رہے ہیں۔
مفتی ولی محمد صاحب
فراغت جامعہ علوم الاسلامیہ علامہ یوسف بنوری ٹاؤن سے 2019ء میں ہوئی۔ تخصص فی الفقہ الاسلامی جامعہ اشاعت الاسلام سے 2020ء میں کیا۔ ایم فل اسلامیات ہائی ٹیک یونیورسٹی ٹیکسلا سے 2023ء میں کیا۔ چار سال سے مدرسہ خالد بن ولید اسلام آباد میں تدریس کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔
مولانا ضیاء الرحمن صاحب
فراغت جامعہ دارالعلوم کراچی سے 2016ء میں ہوئی۔ ایم فل اسلامیات 2020ء میں ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ سے کیا۔ پانچ سال مدرسہ اسلامیہ عربیہ بٹل مانسہرہ میں تدریس کی اور2021ء سے گورنمنٹ ہائی سکول میں اسلامیات کی تدریس جاری ہے-
مولانا احمد علی حافظی صاحب
فراغت جامعہ بھبھانیہ شگر سے 2016ء میں اور جامعہ قبازردیہ سکردو سے 2019ء میں ہوئی۔ ایم اے عربی واسلامیات وفاق المدارس الشیعہ سے اور عربی ٹیچر ٹریننگ کورس علامہ اقبال یونیورسٹی سے 2023ء میں کیا۔ نمل یونیورسٹی اسلام آباد سے “گورننس اینڈ پبلک پالیسی” میں بی ایس کیا۔ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی سے بی اے کیا۔ جامعۃ الکوثراسلام آباد سے کفایۃ الاصول کا دورہ جاری ہے۔
مولانا ثاقب علی صاحب
فراغت جامعۃ الکوثراسلام آباد سے 2024ء میں ہوئی۔ ایم فل اسلامک سٹڈیز الحمد یونیورسٹی سے 2024ء میں کیا۔
مولانا اسلم صاحب
ایم اے اسلامیات 2001ء میں وفاق المدارس الشیعہ سے کیا۔ جامعۃ المصطفیٰ العالمیہ ایران سے 2017ء میں پی ایچ ڈی کی۔
مولانا محمد احمد رئیسی صاحب
فراغت جامعہ اشرف المدارس کراچی سے2021ء میں ہوئی۔ تخصص فی الفقہ 2023ء میں اسی جامعہ سے کیا۔ جامعہ اشرف المدارس کراچی میں دارالتصنیف اور کمپیوٹر میں خدمات جاری ہیں۔ٖٖ
مولانا عبد الوحید صاحب
فراغت جامعہ دارالعلوم کراچی سے 2002ء میں ہوئی۔ بیس سال سے مدرسہ اسلامیہ عربیہ بٹل مانسہرہ میں تدریس کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔
اساتذہ حدیث
مفتی طاہر مسعود (ان کا مکمل تعارف انتظامیہ میں موجود ہے)
مفتی محمد حسن (ان کا مکمل تعارف انتظامیہ میں موجود ہے)
مفتی عبد القادر (ان کا مکمل تعارف انتظامیہ میں موجود ہے)
مولانا طاہر رضا (ان کا مکمل تعارف اساتذہ درس نظامی میں موجود ہے)
معلمہ اسماء تنویر (ان کا مکمل تعارف اساتذہ درس نظامی میں موجود ہے)
مولانا عمر فاروق صاحب (ان کا مکمل تعارف اساتذہ درس نظامی میں موجود ہے)
مفتی ابو الحسن امیر معاویہ
فراغت دارالعلوم محمدیہ لاہور سے 2014ء میں ہوئی۔ بورڈ آف اسلامک ایجوکیشن سے 2024ء میں شھادۃ الافتاء والقضاء حاصل کی۔ دس سال سے شعبہ تدریس کے ساتھ وابستہ ہیں۔ مرکز انس بن مالک لاہورمیں تدریس کے ساتھ ساتھ الرباط اسلامک سنٹرلاہورمیں مدیردارالافتاء وخطیب ہیں۔
مفتی ڈاکٹر حافظ وقاص احمد صاحب
فراغت جامعۃ الحبیب، حبیب آباد سے 2016ء میں ہوئی۔ دورہ سماع صحیح البخاری و وسماع احیاء العلوم 2020ء میں منہاج یونیورسٹی سے کیا۔ منہاج یونیورسٹی لاہور سے 2021ء میں علوم اسلامیہ میں ایم فل کیا۔ المرکز الاسلامی قصور سے 2023ء میں فقہ اسلامی میں تخصص کیا۔ جامعۃ الحبیب میں 2016ء سے 2022ء تک تدریسی خدمات سرانجام دیں۔ علوم اسلامیہ میں پی ایچ ڈی جاری ہے۔
مولانا ڈاکٹرغلام قاسم تسنیمی صاحب
حوزہ علمیہ قم المقدسہ سے فارغ التحصیل ہیں۔ المصطفیٰ انٹرنیشنل یونیورسٹی کیمپس قم سے 2019ء میں پی ایچ ڈی کی۔ متعدد کتب کے مؤلف و مترجم ہیں۔ پچیس سال سے دینی علوم کی تدریس کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔
اساتذہ ایم اے اسلامک اسٹڈیز
ڈاکٹر محمد سہیل صاحب
دار العلوم اسلامیہ بستی سے عالمیہ کے بعد 2012ء میں دارالعلوم دیوبند سے سند فراغت حاصل کی۔ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سے 2015ء میں ایم اے کرنے کے بعد یہیں سے پی ایچ ڈی کی۔
مولانا عبد الرزاق صاحب
فراغت 2018ء میں آس اکیڈمی لاہور سے ہوئی۔ گومل یونیورسٹی ڈیرہ اسماعیل خان سے ایم اے عربی کیا۔ گزشتہ پانچ سال سے معہد التربیۃ الاسلامیہ رائے ونڈ میں تدریسی خدمات انجام دے رہے ہیں۔
مولانا اشفاق احمد صاحب
فراغت جامعۃ الرشید کراچی سے 2014ء میں ہوئی۔ کراچی یونیورسٹی سے 2015ء میں اردو ادب میں ایم اے کیا۔ جامعۃ الرشید کراچی میں 2015ء سے تدریس جاری۔
مفتی تیمور علی صاحب
فراغت جامعہ فاروقیہ کراچی سے 2014ء میں ہوئی۔ دارالعلوم فاروق اعظم کراچی سے 2015ء میں تخصص فی الفقہ کیا۔ الغزالی یونیورسٹی میں بطورلائبریرین اپنی خدمات پیش کررہے ہیں۔
مولانا اسد اللہ صاحب (ان کا مکمل تعارف اساتذہ درس نظامی میں موجود ہے)
مولانا محمد زاھد صاحب (ان کا مکمل تعارف اساتذہ درس نظامی میں موجود ہے)
مفتی عبدالواجد صاحب
فراغت جامعہ بنوریہ سائٹ کراچی سے 2014ء میں ہوئی۔ جامعہ دارالعلوم نعمان بن ثابت سے 2015ء میں فقہ اسلامی میں تخصص کیا۔ اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد سے اسلامیات میں پی ایچ ڈی جاری ہے۔
ڈاکٹر بشری یعقوب صاحبہ
فراغت جامعہ ام القری للبنات ہری پورسے 2015ء میں ہوئی۔ الھدی انٹرنیشنل ویلفیئر فاؤنڈیشن اسلام آباد سے 2016ء میں تعلیم القرآن و تعلیم الحدیث کورس کیا۔ پی ایچ ڈی 2024ء میں کی۔ قرآن فیملی کلب آن لائن ادارے میں بطورانسٹرکٹر ہیں۔
مولانا عزیر احمد صاحب
فراغت جامعہ محمدیہ گوجرانوالہ سے ہوئی۔ تخصص تقابل ادیان میں کیا۔ ایم اے اسلامیات، پنجاب یونیورسٹی لاہور سے کیا اور اسی یونیورسٹی سے ایم فل تقابل ادیان بھی جاری ہے۔ جنوری 2024ء سےمدرسہ ڈاٹ-پی-کے میں تدریسی فرائض انجام دے رہے ہیں۔
مولانا محمد تنویر الحق صاحب
فراغت جامعہ دارالعلوم الاسلامیہ لاہور سے 2020ء میں ہوئی۔ پنجاب یونیورسٹی لاہور سے 2024ء میں اسلامیات میں ایم فل کیا۔ مرکز الحریم میں 2021ء سے تخصص فی علوم القراءات کے استاد کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔
مولانا عامر شیر صاحب
فراغت جامعہ منظورالاسلامیہ صدر لاہور سے2016ء میں ہوئی۔ اصول الفقہ میں پنجاب یونیورسٹی لاہور سے 2022ء میں ایم فل کیا۔ پانچ سال سے معہد التربیہ الاسلامیہ رائیونڈ میں تدریس کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔
ٹرینر ٹیم : معلمین ٹرینر
مولانا محمد شعیب دیدار صاحب (ان کا مکمل تعارف اساتذہ درس نظامی میں موجود ہے)
مولانا خان محمد صاحب (ان کا مکمل تعارف اساتذہ درس نظامی میں موجود ہے)
مولانا ابرار حسین صاحب
فراغت جامعۃ الرشید کراچی سے 2015ء میں ہوئی۔ کلیۃ الدعوہ ایک سالہ کورس 2016ء میں کیا۔ شعبہ تحفیظ القرآن جامعۃ الرشید میں 2018ء سے تا حال بطور معاون مسؤول خدمات انجام دے رہے ہیں۔
مولانا نصیراللہ صاحب (ان کا مکمل تعارف اساتذہ درس نظامی میں موجود ہے)
مفتی محمد سعد صاحب (ان کا مکمل تعارف اساتذہ درس نظامی میں موجود ہے)
ڈاکٹر منظور حسین صاحب
فراغت جامعۃ المنتظر لاہور سے2011ء میں ہوئی۔ ایم فل اہل بیت یونیورسٹی تہران سے 2014ء میں کیا۔ پی ایچ ڈی تہران یونیورسٹی سے 2018ء میں کی۔ وفاقی اردو یونیورسٹی کراچی میں 2019ء سےاسسٹنٹ پروفیسر خدمات انجام دے رہے ہیں۔
مولانا اعجاز حسین نقوی
فراغت جامعة المصطفیٰ العالمیہ ایران سے 2004ء میں ہوئی۔ آپ انیس سال سے مدرسہ خاتم الانبیاء چکوال میں تدریس اور سترہ سال سے مسجد سادات بھون چکوال میں خطابت کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔
مولانا علی حسن عابدی
فراغت جامعہ مرتضویہ وہاڑی سے 2012ء میں ہوئی۔ گیارہ سال سے جامعہ مہدویہ مبارک پوربہاولپور میں تدریس جاری ہے۔
مولانا عمر فاروق صاحب
فراغت جامعہ اسلامیہ امدادیہ فیصل آباد سے 2012ء میں ہوئی۔ چودہ سال سے تدریس وامامت کے شعبہ سے وابستہ ہیں۔
مولانا نصیرالدین صالحی صاحب
فراغت 2000ء میں جامعہ فاروقیہ کراچی سے ہوئی۔ چوبیس سال سےدرس نظامی کی تدریس سےوابستہ ہیں۔
مولانا عبدالبصیر صاحب
فراغت جامعہ سلفیہ فیصل آباد سے 2017ء میں ہوئی۔ ادارہ “انڈرسٹینڈ قرآن گلوبل” کے ساتھ 2021ء سے کام کر رہے ہیں۔ اپنے علاقہ کشمیر میں دینی، سماجی و رفاہی خدمات میں پیش پیش ہیں۔
مولانا محمد شوکت سلفی صاحب
فراغت جامعہ دارالعلوم المحمدیہ لاہور سے 2017ء میں ہوئی۔ آپ 2017 سے مختلف مساجد میں دعوت و اصلاح کا کام کررہے ہیں۔
مفتی احسان اللہ حسان صاحب
فراغت جامعہ حقانیہ اکوڑہ خٹک سے 2012ء میں ہوئی۔ جامعہ ربانیہ سے فقہ اسلامی وحدیث میں 2014ء میں تخصص کیا۔
اسی جامعہ میں 2015ء میں نائب مفتی ومدرس کے فرائض انجام دیئے۔ جامعہ نقشبندیہ امینیہ میں امور افتاء وتدریس کی خدمات انجام دے رہے ہیں۔
مفتی محمد عمران قادری صاحب
فراغت جامعہ قادریہ رضویہ فیصل آباد سے 2007ء میں ہوئی۔ تخصص فی الفقہ اسی جامعہ سے 2009ء میں کیا۔ جامعہ قادریہ رضویہ میں 2019ء سے تدریس اور جامع مسجد فیضان مدینہ نیا لاہورمیں امامت و خطابت کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔
مولانا نور النصر مدنی صاحب
فراغت 2021ء میں مرکز مصطفیٰ گوجرانوالہ سے ہوئی۔ دو سال مرکز مصطفیٰ میں تدریس کے فرائض انجام دئیے۔ گزشتہ سات سال سے امامت و خطابت کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔
مولانا محمد ارسلان الحق صاحب
فراغت جامعہ رضویہ تعلیم القرآن جامع مسجد بلال جڑانوالہ سے 2023ء میں ہوئی۔ جامعہ فریدیہ ساہیوال سے تخصص فی الفقہ جاری ہے۔
مفتی ڈاکٹر وقاص احمد صاحب (ان کا مکمل تعارف اساتذہ حدیث میں موجود ہے)
ٹرینر ٹیم : معلمات ٹرینر
معلمہ ثناء صاحبہ
فراغت جامعہ عائشہ للبنات کراچی سے 2019ء میں ہوئی۔ مرکز الحریم سے تخصص فی التفسیر جاری ہے۔
معلمہ تانیہ دلدار صاحبہ
فراغت جامعہ خدیجة الکبریٰ للبنات لاڑکانہ سے 2024ء میں ہوئی۔
معلمہ عائشہ ریاض صاحبہ
فراغت جامعہ عائشہ صدیقہ للبنات لاہور سے 2020ء میں ہوئی۔ مرکز الحریم سے 2022ء میں آن لائن تخصص فی الفقہ والافتاء کیا۔ تخصص فی علوم التفسیر2023ء میں کیا۔ پانچ سال سے جامعہ سیدہ زینبؓ للبنات میں آن لائن تدریس اور شعبہ علوم القرآن والتفسیر میں نظامت کے فرائض انجام دے رہی ہیں۔
معلمہ حبیبہ بشیر صاحبہ
فراغت جامعہ عبداللہ بن عباس للبنات ملتان سے 2013ء میں ہوئی۔ ایم اے انگلش 2015ء میں یونیورسٹی آف ایجوکیشن ملتان سے کیا۔
معلمہ حفصہ عمر صاحبہ
فراغت 2015ء میں جامعہ خیر المدارس ملتان سے ہوئی۔ چھ سال سے آن لائن اور آف لائن قرآن پاک ترجمہ، تفسیر کی تدریس جاری ہے۔
معلمہ مصباح قادرصاحبہ
فراغت جامعہ منہاج القرآن سے2017ء میں ہوئی۔ منہاج یونیورسٹی سے 2019ء میں ایم فل کیا۔
معلمہ سعدیہ صدیقی صاحبہ
فراغت 2018ء میں ہوئی۔ جی سی یونیورسٹی فیصل آباد سے ایم فل اسلامیات کیا۔
معلمہ کنیز فاطمہ صاحبہ
فراغت مدرسہ فاطمۃ الزہرا کربلا منزل سرگودھا سے 2019ء میں ہوئی۔ پانچ سالہ مکتب امام صادق اور آٹھ سالہ حوزہ کا کورس مکمل کیا۔
معلمہ رداء زینب صاحبہ
فراغت مدرسہ فاطمة الزہرا کربلا منزل سرگودھا سے 2019ء میں ھوئی۔ پانچ سالہ مکتب امام صادق اور آٹھ سالہ حوزہ کا کورس مکمل کیا۔
معلمہ زینب آصف صاحبہ
فراغت مدرسہ فاطمة الزہرا کربلا منزل سرگودھا سے 2022ء میں ہوئی۔
معلمہ آسیہ صاحبہ
فراغت 2021ء میں جامعہ سیدہ بتول معظمہ ڈیرہ اسماعیل خان سے ہوئی۔
معلمہ معظمہ بتول صاحبہ
فراغت مکتب زینب کربلا خوشاب سے 2014ء میں ہوئی۔
معلمہ رقیہ بتول صاحبہ
ایم فل جامعۃ المصطفیٰ العالمیہ ایران سے کیا۔ جامعہ خدیجۃ الکبری میں تدریس جاری ہے۔
معلمہ ماریہ ہاشمی صاحبہ
فراغت جامعہ سیدہ بتول معظمہ ڈیرہ اسماعیل خان سے 2021ء میں ہوئی۔